Get Alerts

اقوام متحدہ  پولیس سربراہان سمٹ میں محسن نقوی کا خطاب، عالمی جرائم کے خلاف معلومات کے فوری تبادلے پر زور

اقوام متحدہ  پولیس سربراہان سمٹ میں محسن نقوی کا خطاب، عالمی جرائم کے خلاف معلومات کے فوری تبادلے پر زور

نیویارک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ پولیس سربراہان کی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں دنیا کو ایسے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے جو سرحدوں سے ماورا ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی، منظم جرائم، سائبر کرائم، منشیات سمگلنگ، انسانی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ جیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی ملک ان چیلنجز کا اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتا، اس لیے ممالک کو ایک دوسرے پر اعتماد، تعاون اور بروقت معلومات کے تبادلے کو یقینی بنانا ہوگا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی۔ انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے طویل المدتی کردار اور تعاون کو سراہا۔

ملاقات میں عالمی امن و سلامتی، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: