Get Alerts

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں دوبارہ نمایاں کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں دوبارہ نمایاں کمی

کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ ایک تولہ سونا 21 ہزار 400 روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 18 ہزار 347 روپے کی کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے جہاں ایک اونس سونا 214 ڈالر کم ہو کر 4850 ڈالر ہو گیا ہے۔

ٹیگز: