کراچی:کراچی میں سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 58 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام کا وزن 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 171 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 12 ہزار 842 روپے تک جا پہنچی تھی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونے کی قیمت میں 37 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 3 ہزار 424 ڈالر تک جا پہنچی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ اور ملکی معاشی حالات سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔