Get Alerts

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز نمایاں کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز نمایاں کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج مسلسل دوسرے روز بھی سونا سستا ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 1,201 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 4 ہزار 526 روپے کا ہو گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 1,100 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 79 ہزار 158 روپے پر آ گئی۔

ادھر چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 96 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 935 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 82 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 373 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہو کر 3,339 ڈالر ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 600 روپے تک آ گئی تھی۔

ٹیگز: