لاہور: مریم نواز نے لاہور کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کے دوران دھاتی تار اور چرخی کا استعمال ممنوع ہے، اور انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ بائیک کے بجائے ہر روٹ پر دستیاب مفت ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ہر فرد، نوجوان اور والدین کی ذمہ داری ہے کہ قوانین کی پاسداری کریں اور اپنی اور دوسروں کی سلامتی کو یقینی بنائیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بسنت کا تہوار احتیاط کے ساتھ منائیں اور دوسروں کی حفاظت کا بھی خیال رکھیں، خاص طور پر موٹر سائیکل سوار سیفٹی راڈ کے بغیر سڑکوں پر نہ نکلیں۔