لاہور : لاہور میں بسنت کے قریب آتے ہی پتنگوں کی تجارت میں غیر معمولی تیزی آگئی ہے۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران شہر میں 34 کروڑ روپے کی پتنگیں فروخت ہو چکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بازار میں پتنگوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا گیا ہے اور اس کا حل نکالنے کے لیے قصور، فیصل آباد اور ملتان سے پتنگیں تیار کروا کر لاہور لائی جا رہی ہیں تاکہ طلب اور رسد میں توازن برقرار رہے اور شہریوں کو سستی پتنگیں میسر آ سکیں۔