Get Alerts

لاہور میں بسنت کا جنون، شہر رنگوں سے سج گیا

لاہور میں بسنت کا جنون، شہر رنگوں سے سج گیا

لاہور : لاہور کی فضاؤں میں بسنت کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے۔ شہر کے مختلف علاقے رنگوں سے سجے ہوئے ہیں، اور بسنت کی تیاریاں پوری شدت سے جاری ہیں۔ لبرٹی چوک پر نصب کی گئی دو بڑی پتنگیں شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہیں، جبکہ مختلف شاہراہوں کو بھی رنگین پتنگوں سے سجایا گیا ہے۔ جگہ جگہ پتنگوں کے ماڈل نصب کیے گئے ہیں، جو بسنت کی خوشیوں کو بڑھا رہے ہیں۔

لاہور میں رنگ برنگی پتنگوں، گڈوں اور ڈور کی دکانیں بھر گئی ہیں، اور شہریوں کا رش بھی بڑھ گیا ہے۔ دکانوں پر خرید و فروخت کا سلسلہ تیز ہو چکا ہے، جس کے باعث 8 فروری تک خریداری کی اجازت دی گئی ہے۔ اس تاریخ کے بعد پتنگیں بنانے اور بیچنے پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

ٹیگز: