لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت 2027 کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ لاہور میں تین روزہ بسنت 12، 13 اور 14 مارچ کو منائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مارچ میں لاہور ایک بار پھر رنگوں، ثقافت اور تہوار کا مرکز بنے گا۔ بسنت کے دوران موسیقی، ثقافتی سرگرمیوں اور جشن کے مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
مریم نواز نے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی بسنت میں شرکت کے لیے لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی آمد کی منتظر ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ "میں انتظار کروں گی، لاہور انتظار کرے گا، پاکستان آپ کا انتظار کرے گا۔"