Get Alerts

لاہور کی راتیں اور بسنت کی بہار: چھتوں پر میلہ، خوشبوؤں اور رنگوں کا سنگم

لاہور کی راتیں اور بسنت کی بہار: چھتوں پر میلہ، خوشبوؤں اور رنگوں کا سنگم

لاہور : کہتے ہیں "لاہور لاہور اے"، اور بسنت کے دوسرے روز لاہوریوں نے اس قول کو سچ ثابت کر دکھایا۔ شہرِ گلستان کی راتیں ان دنوں روشنیوں، موسیقی اور پتنگوں کے رنگوں سے منور ہیں، جہاں ہر چھت ایک نئے جشن کی داستان سنا رہی ہے۔
لاہور کی بسنت محض ایک تہوار نہیں بلکہ میل جول کا ایک بڑا ذریعہ بن چکی ہے۔ رات گئے تک بلند و بالا عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر تیز سرچ لائٹس کی روشنی میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا۔
 ڈھول کی تھاپ اور جدید ڈی جے سسٹمز نے فضا میں جوش بھر دیا، جہاں نوجوانوں کی ٹولیاں رقص کرتی دکھائی دیں۔ اس سال بسنت کی خاص بات سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شرکت ہے۔ کئی شہری اپنے ان دوستوں کی میزبانی کر رہے ہیں جو صرف بسنت کا 'پیچا' لڑانے سات سمندر پار سے لاہور پہنچے ہیں۔لاہوری دسترخوان کے بغیر کوئی بھی خوشی ادھوری ہے۔ بسنت کی اس بیٹھک میں     چھتوں پر ہی گرما گرم باربی کیو اور روایتی کھانوں کا اہتمام کیا گیا ۔    دوستوں کی ٹولیاں چائے کے دور اور گپ شپ کے ساتھ بدلتے موسم کا لطف اٹھاتی  رہیں۔

ٹیگز: