کیلے کے بے شمار فوائد جن سے آپ لا علم تھے!

لندن: دنیا بھر میں کیلا ایک ایسا پھل ہے جو بآسانی دستیاب ہونے کے ساتھ شوق سے کھایا جاتا ہے۔اگرآپ اپنا وزن کم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو اس سے زیادہ اچھا پھل نہیں ہوسکتا۔آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔

پیٹ کی چربی کے لئے: ان میں پوٹاشیم کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ جسم سے زائد پانی کو خارج کرتے ہیں ،نتیجہ کے طور پر جسم میں سوزش کم ہوتی ہے اور پیٹ کی چربی پگھلتی ہے۔
جسمانی چکنائی میں کمی: اس میں موجود وٹامن بی کی وجہ سے جسم میں چربی نہیں رہتی اور خارج ہوتی رہتی ہے۔جسم سے چکنائی کا اخراج ممکن ہونے کے ساتھ پیٹ اندر کو جاتا ہے۔
جنک فوڈ سے نجات: ہمارے کھانے میں برگر اور پیزہ داخل ہوچکے ہیں اور ان کی عادت اس قدر بُری ہے کہ اگر ہم کچھ دن یہ نہ کھائیں تو ان کی طلب ہونے لگتی ہے لیکن کیلا کھانے سے آپ ان سے بچ سکتے ہیں۔جو لوگ کیلے استعمال کرتے ہیں انہیں جنک فوڈ کی طلب کم ہوتی ہے۔
نظام انہضام کے لئے: ان میں موجود فائبر اور پروبائیوٹکس کی وجہ سے معدے کے اچھے بیکٹیریا بہتر پرورش پاتے ہیں جس کی وجہ سے نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرتاہے۔ اگر آپ کا معدہ بہتر طریقے سے غذا کو ہضم کرے تو اس کی وجہ سے وزن بھی کم ہوتا ہے اور انسان چاک و چوبند رہتا ہے۔