Get Alerts

ضلع کپواڑہ میں گاڑی پر برفانی تودہ گر نے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے

ضلع کپواڑہ میں گاڑی پر برفانی تودہ گر نے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے

سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں برفانی تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 2 کو بچا لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں گاڑی پر برفانی تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ دو کو بچا لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڑار میں سدھنا ٹاپ کے مقام پر گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی کرناہ کے علاقے ٹاٹا سومو جا رہی تھی۔مقبوضہ کشمیر کی ڈیزاسٹر رسپانس فورس، مانٹین ریسکیو اور پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ امدادی ریسکیو اہلکاروں کو شدید سردی کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔