جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ میچ میں شکست کی بڑی وجہ ناکام باولنگ اٹیک تھا: سسرفراز احمد

جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ میچ میں شکست کی بڑی وجہ ناکام باولنگ اٹیک تھا: سسرفراز احمد
کیپشن: image by facebook

کیپ ٹاون : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ میچ میں شکست کی بڑی وجہ ہمارے فاسٹ باولرز کی ناقص پرفارمنس تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شکست کی بڑی وجہ ہماری ناکام باولنگ لائن تھی۔

سرفراز احمد نے بتایا کہ ہمارے فاسٹ باولرز نے ایک تیز وکٹ پر ایک سو تیس کی اوسط رفتار سے باولنگ کی جوکہ حریف بلے بازوں کو آوٹ کرنے کے لیے ناکافی تھی اس کے مقابلے میں جنوبی افریقی باولرز نے ایک سو پینتالیس کی رفتار سے باولنگ کی جوکہ دونوں ٹیموں کی کارکردگی میں نمایاں فرق تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بلے باز وں کی کارکردگی بھی زیادہ تسلی بخش نہیں تھی ، ہمیں آئندہ میچوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تمام شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ آئندہ میچوں میں فتح کو یقینی بنایا جا سکے ۔