وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے معروف کار کمپنی نے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی

وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے معروف کار کمپنی نے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی
سورس: فوٹو(بشکریہ آئی پی سی ڈیجیٹل)

ٹوکیو: جاپان کی کار بنانے والی معروف کمپنی نے اپنے صارفین کو عالمی وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی۔ متعارف کروائی جانے والی نئی ٹیکنالوجی کو کروماسک کا نام دیا گیا جو جاپانی زبان میں لفظ کار، ماسک اور کروما کا مرکب ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کروماسک ڈیوائس کو کیبن میں ایئر فلٹر پر لگایا جا سکتا ہے اور یہ ڈیوائس پندرہ منٹ کے مختصر دورانیے میں گاڑی میں گردش کرنے والے 8.99 فیصد وبا کے ذرات کو اپنی خاص سطح سے ختم کر سکتی ہے۔ 

کمپنی نے بتایا کہ کروماسک ڈیوائس کی تیاری میں زنک فاسفیٹ کا استعمال کیا گیا جبکہ اس ڈیوائس کو معیاری ایئر فلٹر پر نصب کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا۔ نو ہزار میل چلنے کے بعد اس ڈیوائس کو تبدیل کرنا پڑے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ابھی جاپان میں فروخت ہونیوالی ہنڈا این ون مائیکرو کمپیکٹ گاڑیوں میں ہی فراہم کی جائے گی تاہم مستقبل میں کمپنی دوسرے ماڈلز میں بھی اس کو متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔