بھارت میں شاہ رُخ خان کی فلم" پٹھان " پر پابندی کے مطالبے کی آڑ میں مسلمانوں کیخلاف کارروائیاں

بھارت میں شاہ رُخ خان کی فلم

شاہ رُخ خان  کی فلم  پٹھان کے خلاف  بھارت میں متعصب آوازیں اٹھنے لگیں ،ہندو توا کے حامیوں نے مسلمان دشمنی میں فلم پٹھان پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

 ہمیشہ کی طرح ہندو انتہا پسندوں کی تنظیموں بجرنگ دل اوروشوا ہندو پریشدنے پھر بھونڈا انداز اپنایا، اورگجرات میں فلم پٹھان کی 25 جنوری کو نمائش کے پوسٹرز تک اتروادیئے ، مسلمان اداکار منور فاروقی کو بھی ایک ناکردہ جرم کے الزام میں گرفتار  کرلیا گیا،منورفاروقی پردرج ایف آئی اے میں  سٹیج ڈرامے میں ہندووں کے خلاف ڈائیلاگ کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

 واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ہندو  انتہا پسندوں نے سیف علی خان کی فلم ، تن دیو، کی نمائش پر پابندی عائد کروائی تھی بلکہ فلم سازوں اور اداکاروں کو معافی مانگنے پر  بھی مجبور کیا تھا۔