سرکاری ملازمین کی پینشن سے متعلق شق میں ترمیم

 سرکاری ملازمین کی پینشن سے متعلق شق میں ترمیم
سورس: file

لاہور:  گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 128 کی شق( 01) کے تحت سرکاری ملازمین ترمیمی آرڈیننس ( Punjab Civil Servants Amendment Ordinance 2023) جاری کر دیا۔ 

ترمیمی آرڈیننس میں سرکاری ملازمین کی پینشن سے متعلق شق میں ترمیم کی گئی ہے۔ 

کنٹریبیوشن پینشن سکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازم دونوں پینشن اکاؤنٹ میں حصہ ڈالیں گے۔ یہ رقم پینشن فنڈ میں سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ تک انویسٹ کی جائے گی۔

 ریٹائرمنٹ پر پینشن فنڈ میں جمع کی گئی  رقم کو دوبارہ انویسٹ کر کے سرکاری ملازم کی ماہانہ  پینشن کی ادائیگی کی جائے گی.

متعین کردہ کنٹریبیوشن پینشن سکیم کا اطلاق  آرڈیننس کی جاری کردہ تاریخ یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین  پر ہو گا۔

مصنف کے بارے میں