Get Alerts

وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، سلامتی کونسل میں سفارتکاری پر زور

وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، سلامتی کونسل میں سفارتکاری پر زور

 نیویارک:پاکستان نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عثمان جدون نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں بلکہ ان کے نتائج برسوں تک بے قابو رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک کی سرحدی سالمیت یا سیاسی آزادی کے خلاف طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی سے گریز کرنا عالمی ذمہ داری ہے۔ پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ تنازعات کا حل فوجی کارروائی کے بجائے بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وینزویلا کی صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر سفارتی اقدامات کیے جائیں تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: