Get Alerts

مودی حکومت کو امریکی لابنگ میں مشکلات، عوامی پیسوں پر 18 لاکھ ڈالر کا خرچ

مودی حکومت کو امریکی لابنگ میں مشکلات، عوامی پیسوں پر 18 لاکھ ڈالر کا خرچ

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے لیے ایک اور سفارتی چیلنج کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے امریکی صدر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔

ایک بھارتی صحافی کے مطابق، یہ فرم سالانہ 18 لاکھ ڈالر وصول کر رہی ہے، جو عوامی ٹیکس کے پیسوں سے ادا کیے جا رہے ہیں۔ صحافی نے مزید کہا کہ بھارت میں ناخواندگی اور سفارتی صلاحیت کی کمی ملک کے مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے، اور مودی یکطرفہ بیانات دینے کے عادی ہیں، حالانکہ انہوں نے 11 سال میں ایک بھی پریس کانفرنس نہیں کی۔

مودی حکومت نے یہ اقدام ٹیرف کشیدگی کے بعد اٹھایا ہے، جس کا مقصد امریکہ میں اپنے موقف کو مضبوط کرنا بتایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: