Get Alerts

پاک،بنگلہ دیش فضائی تعلقات میں مضبوط شراکت داری، جے ایف۔17 خریداری پر مشاورت

پاک،بنگلہ دیش فضائی تعلقات میں مضبوط شراکت داری، جے ایف۔17 خریداری پر مشاورت

اسلام آباد: بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کی فضائی افواج نے دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے بنگلہ دیشی وفد کا استقبال کیا اور جامع تربیتی پروگرامز، سپرمشاق ٹرینر طیاروں کی فراہمی اور طویل المدتی سپورٹ پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری، پرانے طیاروں کی مینٹیننس اور ایئر ڈیفنس ریڈار سسٹمز پر بھی بات ہوئی۔

بنگلہ دیشی وفد نے نیشنل آئی ایس آر، سائبر کمانڈ اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ دونوں ممالک نے پاک-بنگلہ دیش دفاعی تعلقات کو طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کا عزم ظاہر کیا۔

ٹیگز: