ہرارے : پاکستان نے انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ پاکستانی ٹیم، جو پہلے ہی ایشیا کپ کی فاتح ہے، نے ایک اور کامیابی اپنے نام کی۔
زمبابوے کی ٹیم 45ویں اوور میں صرف 158 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد پاکستان نے 17ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔ ان کے ساتھ محمد شایان 38 رنز پر اور عثمان خان 2 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انڈر 19 ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ٹیم نے اپنے جذبے اور مہارت سے قوم کو فخر کا موقع فراہم کیا۔
محسن نقوی نے سمیر منہاس کی خاص طور پر تعریف کی، جنہوں نے فائنل میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔