پارلیمنٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کرنے والے جمہوریت کی بات کرتے ہیں ، عمران خان

پارلیمنٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کرنے والے جمہوریت کی بات کرتے ہیں ، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب کہتے ہیں ایک خاندان کے خلاف سازش ہوئی کل جو ڈراما آپ سب نے دیکھا اس کیلیے الفاظ نہیں  .انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کا انکشاف ہم نے نہیں بلکہ  موزیک فونسیکا کے کمپیوٹرز ہیک ہونے سے ہوا.

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے وزیراعظم نے فورا پارلیمنٹ میں وضاحت پیش کی اور کلیئرہوگیا .لیکن ہمارے وزیراعظم نے جواب دینے کےبجائے  جھوٹ پر جھوٹ بولا .آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر نواز شریف اور خاندان کی تصاویر ہیں .عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کاغذ لہرا کر کہا یہ ہیں دستاویزات اب وہ دستاویز کہاں ہیں کچھ پتا نہیں ۔ پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ میں نے1998 میں ان کے فلیٹ کے باہر مظاہرہ کیا کہ منی لانڈرنگ سے خریدے گئے ہیں.اور وزیراعظم نے اس وقت یہ کہا تھا کہ  یہ فلیٹس ہمارے نہیں.کمیشن بنانے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف چاہتے تھے اور انہوں نے کہا بھی کہ میں خود کمیشن بناؤں گا  جسے چیف جسٹس نے رد کر دیا ۔ حسین نواز نے ٹی وی پر کہا یہ فلیٹس ہمارے ہیں. جب ہم اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ گئے تو پتا چلا کوئی دستاویزات نہیں.آخر میں پانچ میں سے دو ججز نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم صادق اور امین نہیں  رہے .

عمران خان نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں.ان میں سے کوئی کہہ رہا ہے ہمارے لوہے کے دانت ہیں .عمران خان نے کہا کہ اگر مریم  فلیٹس کی مالک ہیں تو مطلب ہے فلیٹس 1993 میں لیے گئے تھے .اس کا مطلب ہے 1993 میں فلیٹس نواز شریف کے پیسے سے لیے گئے .پہلے تو یہ مان ہی نہیں رہے تھے کہ لندن فلیٹس ہمارے ہیں.  پی ٹی آئی چئیرمین نے نواز شریف سے کہا کہ وزیراعظم صاحب !آپ کو صرف چار محلات کے اصل مالک کی دستاویز دکھانی ہیں.ان کے پاس کوئی دستاویز نہیں تھی تو قطری آگیا.

عمران خان نے مزید کہا کہ جمہوریت بچانےوالوں نے سپریم کورٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کیا.شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دے دیا ہے۔شریف فیملی  کا سارا بزنس اقتدار میں آکر بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم کی طرح ٹریجڈی دکھائی جارہی ہے.پاناما پیپرز بین الاقوامی سطح پر انکشاف تھا.پاناما پیپرز میں دنیا بھر کے رہنماوں کے نام آئے.آئس لینڈ اور برطانوی وزرائے اعظم کے نام بھی پاناما پیپرز میں آئے.نوازشریف، مریم نواز، حسین اور حسن نواز کی تصویریں بھی آئیں.انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا حدیبیہ پیپر ملز میں نام ہے ،شہباز شریف آپ نہیں بچیں گےبلکہ شہباز شریف بھی آپ کے ساتھ جائیں گے .

انہوں نے کہا کہ قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے .اتنی پبلک نکلے گی کہ تاریخ میں نہیں نکلی ہوگی.یہ بادشاہت نہیں جمہوریت ہے.جمائمہ بچاری پر انھوں نے الزامات لگائے.قصور نواز شریف کا ہے جو بچوں کے نام پر جائیداد بنائی.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مصنف کے بارے میں