پی ٹی آئی کا نیا آفیشل گانا "اب صرف عمران خان" ریلیز

پی ٹی آئی کا نیا آفیشل گانا
کیپشن: عمران خان نے فرحان سعید کو انتخابی مہم گانے پر خوب سراہا۔۔۔۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی انتخابی مہم 2018 کے لئے آفیشل گانا ’ ’اب صرف عمران خان‘ ‘گلوکار فرحان سعید کی آواز میں ریلیز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ گانا پی ٹی آئی نے گانا اپنے آفیشنل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کر دیا۔ یہ گانا 3 منٹ 48 سیکنڈز پر مشتمل ہے جسے اب تک متعدد افراد دیکھ چکے ہیں اور شیئر بھی کر رہے ہیں۔



چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فرحان سعید کو انتخابی مہم گانے پر خوب سراہا اور کہا کہ 'ہمارے نوجوان تحریک انصاف کا مرکز ہیں، اس گانے کی تیاری پر مجھے فرحان سعید پر فخر ہے، جو انصاف کی تحریک کے لیے ہے'۔انہوں نے مزید کہا کہ ’پی ٹی آئی ایک تصور ہے، جس کا وقت آگیا ہے‘۔

دوسری جانب فرحان سعید نے بھی اپنے جوابی پیغام میں کپتان کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا، ’آپ نے جو کچھ بھی کیا پاکستان اس پر شکر گزار ہے، خاص طور پر جس طرح آپ نے نوجوانوں کو نئے پاکستان کی امید دی، اس کے لیے شکریہ‘۔