وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے

وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے ، اس کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا جائے گا .

وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم امریکی حکام پر زور دیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں ، اس کے علاوہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت ملے گی اور اعتماد کی بحالی بھی ہوگی۔