سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا الزام سراسر جھوٹ ہے:ڈونلڈ لو

سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا الزام سراسر جھوٹ ہے:ڈونلڈ لو

واشنگٹن :جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈلو کاکہنا ہے کہ سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا الزام سراسر جھوٹ ہے۔
جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈلو  نے امریکی ایوان نمائندگان کی امورخارجہ کمیٹی میں بیان دیا ہےکہ سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا عمران خان کا الزام سراسر جھوٹ ہے۔
 امریکی ایوان نمائندگان کی امورخارجہ کمیٹی میں انتخابات کے بعد پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل اورپاک امریکا تعلقات سے متعلق معاملات کی سماعت جاری ہے۔
سماعت میں  سائفرکیس کے مرکزی کردار اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈلو بھی امورخارجہ کمیٹی میں پیش ہوئے۔سماعت میں پاکستان میں جمہوریت اور پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل سے متعلق سوالات کیے گئے۔

 کمیٹی کو دیے گئے بیان میں ڈونلڈ لو کا  مزید کہنا تھا کہ خود پاکستانی سفیر اسد مجید تصدیق بھی سائفر کا الزام جھوٹ قرار دے چکے ہیں۔چیئرمین خارجہ کمیٹی نے ڈونلڈلو کا بیان تسلی بخش قراردیا ہے۔

ڈونلڈ لو کی گفتگو کے دوران ہال میں موجود کچھ لوگوں نے’’بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو‘‘ کی نعرے بازی کی، رکن ایوان نمائندگان نے کہا کہ شور کرنے والوں کو ہال سے نکال دیا جائے۔