کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید 50افراد جاں بحق ، مزید 3344کیسز رپورٹ

کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید 50افراد جاں بحق ، مزید 3344کیسز رپورٹ

اسلام آباد:  ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 50افراد  جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات4ہزار762 ہوگئیں اورمزید 3344کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد2لاکھ 31ہزار818 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے صرف50 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ ماضی کی نسبت بہت کم تعداد ہے۔ 44افراد ہسپتالوں اور6 کا انتقال گھروں میں ہوا۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کے3ہزار344نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گذشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار649ہوگئی ،2406کی حالت تشویشناک ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 271 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک میں 14 لاکھ 20 ہزار 623 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد94ہزار528، پنجاب81ہزار963، خیبرپختونخوا28 ہزار 116، بلوچستان10ہزار814، اسلام آباد13ہزار494، آزاد جموں وکشمیرایک ہزار342 اور گلگت میں کورونا کیسز کی تعدادایک ہزار561ہوگئی ۔

کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں 35، بلوچستان میں 123، گلگت میں 28، اسلام آباد میں 134، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار20، پنجاب میں  ایک ہزار 871اور سندھ میں ایک ہزار501افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔