Get Alerts

انگلینڈ کرکٹ سکواڈ کے 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، سیریز ہو گی یا نہیں؟ 

انگلینڈ کرکٹ سکواڈ کے 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، سیریز ہو گی یا نہیں؟ 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ سیریز سے قبل انگلش سکواڈ میں شامل متعدد کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے تاہم انگلش بورڈ کے مطابق اس سے سیریز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے 7 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے جن میں 3 کھلاڑی اور 4 مینجمنٹ کے ارکان شامل ہیں تاہم انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز شیڈول کے مطابق ہی ہو گی۔ 
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا کہنا ہے کہ حکومتی قوانین کے مطابق کورونا مثبت آنے والے افراد قرنطینہ کریں گے جبکہ انگلینڈ ٹیم کے باقی قریبی ارکان کو بھی آئیسولیشن میں بھیج دیا ہے اور یہ تمام ارکان کوویڈ پروٹوکولز پر عمل کریں گے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی جس کیلئے بین سٹوکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ٹیم کی قیادت کریں گے .
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہورہا ہے جس کیلئے پاکستانی ٹیم انگلینڈ پہنچ کر تیاریوں میں مصروف ہے اور دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلیں گی۔

(بشکریہ: نیو نیوز)

ٹیگز: