Get Alerts

وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے عیدالاضحی پر 63 سے زائد کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد

وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے عیدالاضحی پر 63 سے زائد کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد
سورس: file photo

لاہور: وزارت داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی پر 63 سے زائد کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کر دی۔

وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں پر زکوۃ،عطیات،خیرات و صدقات لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیمیں 

عید الاضحٰی پر کھالیں اکٹھی کرنے کی مجاز نہ ہوں گی۔

 تفصیلات کے مطابق ان کالعدم تنظیموں کی فہرست میں لشکر جھنگوی،سپاہ صحابہ،سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد،لشکریہ طیبہ،تحریک جعفریہ پاکستان،تحریک نفاذ شریعت محمد، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان،حزب التحریر،جمعیت انصار،جماعت الفرقان، انصاراسلام،ٹی ٹی پی،لشکر اسلامی،جماعت الدعوۃ،جماعت الاحرار، آئی ایس آئی ایس، لشکر جھنگوی العالمی،ادارہ خدمت خلق، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن،الایثار فاؤنڈیشن،تحریک لبیک پاکستان اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں 

وزارت داخلہ پنجاب نے کہا کہ عیدالاضحی پر کھالیں،عطیات،صدقات،چندہ صرف چیریٹی کمیشن سے منظور شدہ تنظیمیں ہی جمع کر سکیں گی، خیراتی ادارے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لئے بغیر کھالیں اکھٹی نہیں کر سکیں گے۔

وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست تمام تھانوں،ڈی سی اوز،ضلعی انتظامیہ کو ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ ڈی سی او سے اجازت نامہ والی تنظیمیں ہی عیدالضحی پر عطیات لے سکیں گی۔