Get Alerts

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع

اسلام آباد: اسلام آباد کی سیشن عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا، عدالت نے عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جج کامران بشارت مفتی نےعمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر حاضری سے استثنیٰ کےلیے دی گئی درخواست منظورکرلی۔

عدالت نے شاہ فرمان اور شہرام ترکئی کی عبوری ضمانت بھی پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی۔

ٹیگز: