نیب ترامیم کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

نیب ترامیم کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کے خلاف درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رجسٹرار اعتراضات کے خلاف اپیل میں موقف اپنایا تھا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات بے بنیاد اور بلاجواز ہیں جبکہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ رجسٹرار آفس کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے خواجہ حارث نے درخواست پر دلائل دئیے جس کے بعد جسٹس اعجاز الاحسن نے چیمبر اپیل منظور کر لی اور رجسٹرار اعتراضات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں رجسٹرار اعتراضات درست نہیں، درخواست کو کھلی عدالت میں میرٹ پر سنا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں