Get Alerts

الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا 

الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا 
سورس: File

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی  مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے پانچ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد نوٹیفیکیشن  جاری کیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق اقلیتی نشستوں پر حبکوک اور سمائل یعقوب  جبکہ  خواتین کی نشستوں  پر بتول زین جنجوعہ ، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم کامیاب قرار پائیں۔