Get Alerts

کراچی : لیاری بغدادی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 4 نعشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی

کراچی : لیاری بغدادی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 4 نعشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی

کراچی: کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں جمعہ کی صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کے حادثے میں مزید 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ جاں بحق افراد میں 16 مرد، 9 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

حادثے کے وقت عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی تھی اور ساتھ والی بلڈنگ کی سیڑھیاں بھی گر گئی تھیں، جس سے متاثرہ خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

ریسکیو ٹیمیں ہیومن باڈی ڈیٹیکٹر کی مدد سے ملبے تلے پھنسے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں اور ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید 4 سے 5 افراد ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کا کہنا ہے کہ  ریسکیو آپریشن مکمل ہونے میں مزید چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ٹیگز: