Get Alerts

ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال، جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع

ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال، جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع

تہران :ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت پانچ ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تجارت کی بحالی کے حوالے سے دوحہ میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے۔

مذاکرات کے بعد قطر نے تمام اقسام کے بحری جہازوں اور کشتیوں کے لیے سمندری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد ایران کی دیربندرگاہ اور قطر کی الرویس بندرگاہ کے درمیان بحری آمدورفت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس پیشرفت سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی روابط مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے، جبکہ بحری تجارت کی بحالی کو خطے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: