اسلام آباد:اسلام آباد میں گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قتل کیس کی سماعت کے دوران گرفتار ملزم سعد عباسی کو انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مختلف زاویوں سے چھان بین کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب واقعے سے متعلق اہم سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آئی ہیں۔ ایک فوٹیج میں ملزم کو فیض آباد بس اڈے سے لاہور روانہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک اور ویڈیو میں اسے ایک خاتون کے ساتھ موٹرسائیکل پر سفر کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ یہ شواہد تفتیش میں اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں۔