اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق نے ایک خاتون کی جان اور عزت کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق اور دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔