پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری

پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری

برمنگھم:پاکستان اورجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میں جنوبی افریقہ کاپلڑابھاری ہے۔آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین2میچ کھیلے گئے دونوں میچ جنوبی افریقہ نے جیتے ۔

پاکستان کاجنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی کاتناسب صفرفیصداورجنوبی افریقہ کاکامیابی کاتناسب100فیصدہے۔جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین مجموعی طورپر1992ءسے2015ءتک72ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے جن میں سے24میچ پاکستان نے جیتے ،47میچ جنوبی افریقہ نے جیتے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہاجنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب33.80فیصدہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.