پٹرول ، گیس اور بجلی کے جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں ،سابق وفاقی وزیر کا بڑا دعویٰ

پٹرول ، گیس اور بجلی کے جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں ،سابق وفاقی وزیر کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات سمیت گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک دفعہ پھر حکومت جہاں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ کرنے جا رہی ہے وہیں سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ اسی ماہ حکومت عوام کو گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کے سونامی میں دھکیلنے جا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے بڑا دعویٰ کر تے ہوئے کہا کہ اسی ماہ حکومت پٹرو ل کی قیمت 250 روپے تک لے جائینگے ، اس حکومت کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں یہ ملک تباہ کرنے نکلے ہیں، یہ گیس کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کرنے جا رہےہیں، عوام کو بجلی میں 15 روپے کا ٹیکہ اس ماہ لگے گا۔

عمر ایوب نے کہا کہ یہ حکومت صرف بیڑہ غرق کرنے بیٹھی ہے، عوام کا جینا اجیرن ہوگیا، یہ صرف ٹوپی ڈراما کر رہے ہیں ان کی کسی قسم کی کوئی کارکردگی نہیں، یہ سارے جوکر اکٹھے ہوگئے ہیں جنہیں پاکستان کی کوئی پروا نہیں، امپورٹڈ حکومت غفلت کی مرتکب ہورہی ہے۔