Get Alerts

وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی اہم ملاقات 

وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی اہم ملاقات 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت  کی گئی۔

نیو نیوز کے مطابق ملاقات میں وفاقی بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی ۔پارلیمنٹ میں قانون سازی اور دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد بھی دی۔