اے ٹی سی ، یاسمین راشد سے  تفتیش کی اجازت  مل گئی 

اے ٹی سی ، یاسمین راشد سے  تفتیش کی اجازت  مل گئی 

لاہور: اے ٹی سی نے پولیس کو یاسمین راشد سے تفتیش کی اجازت  دے دی ۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف عسکری ٹاور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں تفتیش کی اجازت دے دی ۔

پنجاب پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف عسکری ٹاور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں تفتیش کرنے کی اجازت دی۔ پولیس نے استدعا کہ  تھی کہ ڈاکٹریاسمین راشد کو تھانہ گلبرگ میں سنگین دفعات کے تحت درج مقدمہ میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔

عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے یاسمین راشد سے کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے  ۔اس درخواست میں ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈی آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں