Get Alerts

عیدالاضحیٰ پر سندھ حکومت کا قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان

عیدالاضحیٰ پر سندھ حکومت کا قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان

کراچی: عیدالاضحیٰ کے موقع پر سندھ حکومت نے عام قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ معافی صرف عام سزا یافتہ قیدیوں کو دی جائے گی۔ جبکہ قتل، دہشتگردی، ریپ، اغوا، مالی بدعنوانی، منشیات، سزائے موت، فارن ایکٹ اور جاسوسی جیسے سنگین جرائم میں ملوث قیدی اس رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔

ٹیگز: