Get Alerts

لاہور : عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کے لیے خوشخبری، 90 دن کی سزا میں کمی کا اعلان

لاہور : عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کے لیے خوشخبری، 90 دن کی سزا میں کمی کا اعلان

لاہور: عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں قیدیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اس رعایت سے 450 قیدیوں کو فائدہ ہوگا، جن میں سے 270 قیدیوں کی رہائی ممکن ہو پائے گی، اور وہ عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار سکیں گے۔ یہ سزا میں کمی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے تحت دی گئی ہے۔ تاہم یہ رعایت صرف مخصوص نوعیت کے قیدیوں تک محدود ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دہشتگردی، فرقہ واریت، بغاوت، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد اس رعایت سے محروم رہیں گے۔ اسی طرح جاسوسی، قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی، اغوا، مالی بدعنوانی یا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے جیسے سنگین جرائم میں سزایافتہ قیدیوں کو بھی یہ سہولت نہیں دی جائے گی۔

محکمہ داخلہ نے تمام متعلقہ حکام کو اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے، تاکہ مستحق قیدی بروقت رہا ہو سکیں۔

ٹیگز: