Get Alerts

حجاج کرام کا منیٰ میں رمی کا آغاز، مناسکِ حج آخری مرحلے میں داخل

 حجاج کرام کا منیٰ میں رمی کا آغاز، مناسکِ حج آخری مرحلے میں داخل

مکہ مکرمہ: حج اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں لاکھوں حجاج کرام منیٰ میں بڑے شیطان (جمرہ عقبہ) کو کنکریاں مارنے کے عمل میں مصروف ہیں۔ رمی کے بعد حجاج قربانی کریں گے، سر منڈوا کر یا بال کترا کر احرام کی حالت سے باہر آ جائیں گے۔

اس سے قبل حجاج نے حج کا سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ میدانِ عرفات میں ادا کیا، جس کے بعد وہ رات بھر مزدلفہ میں عبادات، اذکار اور کنکریاں جمع کرنے میں مصروف رہے۔

خطبۂ حج کے دوران امام مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے  خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا   اے اللہ! فلسطین کے مظلوموں کی مدد فرما، انہیں دشمنوں پر غلبہ عطا کر، ان کے دلوں کو سکون اور ان کے علاقوں کو امن نصیب فرما۔"

حجاج کرام آئندہ دو روز تک ایامِ تشریق کے دوران باقی جمرات پر بھی رمی کریں گے، جس کے بعد حج کے تمام مناسک مکمل ہوں گے اور واپسی کا سفر شروع ہو جائے گا۔

ٹیگز: