Get Alerts

امریکا کا فیفا ورلڈ کپ کے لیے ایران کے 15 رکنی وفد کو ویزے جاری کرنے سے انکار

امریکا کا فیفا ورلڈ کپ کے لیے ایران کے 15 رکنی وفد کو ویزے جاری کرنے سے انکار

واشنگٹن / تہران: امریکی حکام نے ایران کے 15 رکنی ورلڈ کپ 2026 وفد کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس پر تنازع پیدا ہو گیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اگرچہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیکنیکل اسٹاف کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں، تاہم ٹیم کی انتظامیہ اور مینجمنٹ کے اہم ارکان کو تاحال اجازت نہیں ملی۔

رپورٹس کے مطابق ویزا نہ ملنے والے افراد میں ایران فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج، ٹیم منیجر، میڈیا آفیسر، سکیورٹی اہلکار اور وزارت خارجہ کے نمائندے شامل ہیں، جو ٹیم کے لیے نہایت اہم سمجھے جاتے ہیں۔

ایرانی حکام نے اس معاملے پر فیفا سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام پہلے ہی تصدیق کر چکے ہیں کہ ایرانی کھلاڑیوں اور ضروری معاون عملے کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں اور انہیں ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

ادھر ایرانی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں میکسیکو روانہ ہو چکی ہے۔ ٹیم اپنا پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں کھیلے گی، جبکہ اسی مقام پر بیلجیئم کے خلاف بھی میچ شیڈول ہے۔
 

ٹیگز: