فیفا بیسٹ ایوارڈز تقریب ، لیونل میسی تین بار بہترین فیفا مینز پلیئر ایوارڈ جیتنے والے پہلے فٹبالر قرار

فیفا بیسٹ ایوارڈز تقریب ، لیونل میسی تین بار بہترین فیفا مینز پلیئر ایوارڈ جیتنے والے پہلے فٹبالر قرار
سورس: file

لندن: لیونل میسی تین بار بہترین فیفا مینز پلیئر کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔

 قطر میں 2022 فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانے کے بعد ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے مسلسل تین بار  بہترین فیفا مینز پلیئر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔  لیونل میسی نے 2023 کا فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔


پیر کو لندن میں فیفا ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2023 کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

مینز فٹبالر آف دی ایئر کیٹیگری میں فرانس کے ایمباپے، ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ اور لیونل میسی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ تاہم میسی نے اپنے حریفوں کو ہرا کر سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیتا۔ میسی نے اس سال ایوارڈ تقریب میں شرکت نہیں کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میسی 2019 اور 2022 میں بھی مینز فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

پرتگال کے رونالڈو دو مرتبہ فیفا مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔تاہم اب میسی نے تیسری بار یہ ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ بار یہ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں