Get Alerts

فیفا ورلڈ کپ: پرتگال کی شاندار فتح، رونالڈو نے چھ ورلڈ کپس میں گول کرکے تاریخ رقم کردی

فیفا ورلڈ کپ: پرتگال کی شاندار فتح، رونالڈو نے چھ ورلڈ کپس میں گول کرکے تاریخ رقم کردی

میکسیکو: فیفا ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے ازبکستان کو پانچ صفر سے شکست دے کر بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

پرتگال کی جانب سے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے۔ رونالڈو اس کے ساتھ مسلسل چھ ورلڈ کپس میں گول کرنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔

دوسری جانب فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو گھانا کے خلاف کامیابی نہ مل سکی اور دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

دیگر میچوں میں کروشیا نے پاناما کو ایک صفر سے شکست دی، جبکہ کولمبیا نے جمہوریہ کانگو کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔

ورلڈ کپ کے مقابلوں میں بڑی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے جاری ہیں، جبکہ شائقین فٹبال مزید دلچسپ مقابلوں کے منتظر ہیں۔

ٹیگز: