Get Alerts

فیفا ورلڈ کپ 2026: ابتدائی راؤنڈ میں 75 گول، فی میچ اوسط 3.1 گول ریکارڈ

فیفا ورلڈ کپ 2026: ابتدائی راؤنڈ میں 75 گول، فی میچ اوسط 3.1 گول ریکارڈ

میکسیکو : فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے پہلے راؤنڈ کے اختتام تک مجموعی طور پر 75 گول اسکور کیے جا چکے ہیں، جس کے بعد فی میچ گولز کی اوسط 3.1 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ 1958 کے بعد ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے میں فی میچ تین سے زائد گولز کی اوسط ریکارڈ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے 24 میچوں میں کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 600 شاٹس لیے، جن میں سے 200 شاٹس ہدف پر تھے۔ ان 24 مقابلوں میں سے 9 میچز برابر رہے، جو ابتدائی مرحلے میں سخت اور متوازن مقابلے کی عکاسی کرتے ہیں۔

پاسنگ کے شعبے میں اسپین نے سب سے زیادہ نمایاں کارکردگی دکھائی، ایک میچ میں 811 پاسز مکمل کیے۔ مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 22 ہزار 520 پاسز ریکارڈ کیے گئے، جن میں سے 19 ہزار 264 کامیاب رہے۔

اب تک سب سے بڑی فتح جرمنی کے نام رہی، جس نے ایک میچ میں 7 گول اسکور کیے۔ دوسری جانب ترکیہ نے ایک میچ میں 30 شاٹس لگا کر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

یوروگوئے 42 کراسز اور 14 کارنرز کے ساتھ اس شعبے میں سب سے آگے رہا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 205 کارنرز، 72 آف سائیڈز، 52 یلو کارڈز اور صرف 3 ریڈ کارڈز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

انفرادی کارکردگی میں ارجنٹینا کے لیونل میسی 3 گولز کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹاپ اسکوررز میں شامل ہیں۔ ترکیہ کے آردا گولر 8 شاٹس کے ساتھ سب سے زیادہ شاٹس لینے والے کھلاڑی رہے۔

آئیوری کوسٹ کے اماد دیالو ڈریبلز کے شعبے میں سب سے آگے ہیں، جبکہ جرمنی کے جوشوا کِمِش دو اسسٹس کے ساتھ بہترین پلے میکرز میں شامل ہو گئے ہیں۔
 
 
 

ٹیگز: