Get Alerts

قومی ویکسینیشن مہم میں اہم سنگ میل عبور کر لیا: اسد عمر

 قومی ویکسینیشن مہم میں اہم سنگ میل عبور کر لیا: اسد عمر

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ قومی ویکسینیشن مہم میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے دس کروڑ  پاکستانی شہریوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے ۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر  اسد عمر  نے بتایا کہ 12 کروڑ 70 لاکھ  سے زائد  لوگوں نے ویکسین کی  کم از کم ایک ڈوز لگوا لی ہے ، ہم تمام اہل شہریوں کی ویکسینیشن مکمل کرنے کے بہت قریب ہیں.

https://twitter.com/Asad_Umar/status/1500330339981565955?s=20&t=q5S0fqwMrr2T1Nuhz3BWmA

دوسری جانب  این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  کورونا کے باعث مزید 7 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 265 ہوگئی۔

API Response:

 ملک بھر میں  37 ہزار 661کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں755 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد رہی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار821مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

ٹیگز: