Get Alerts

عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد

عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

پیمرا کے احکامات کے مطابق ٹی وی چینلز سابق وزیراعظم عمران خان کا براہ راست، ریکارڈڈ بیان اور  تقاریر نشر نہیں کرسکتے۔ پیمرا نے عمران خان کی تقاریر، بیانات پرپابندی سےمتعلق سیٹلائٹ چینلز کو احکامات جاری کیے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بےبنیادالزامات لگارہےہیں، ان کی تقاریربراہ راست یاریکارڈڈ نہیں چلائی جائیں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں، وہ اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور نفرت انگیز گفتگو کررہے ہیں، جس سے امن عامہ کی صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

ٹیگز: