الیکشن ملتوی کرنے کی مولانا کی رائے قابل قدر ہے، عمران خان نے کل پولیس کو دیکھ کر ہمسائے کے گھر چھلانگ لگادی تھی: رانا ثنا

الیکشن ملتوی کرنے کی مولانا کی رائے قابل قدر ہے، عمران خان نے کل پولیس کو دیکھ کر ہمسائے کے گھر چھلانگ لگادی تھی: رانا ثنا
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرنے کی مولانا فضل الرحمن کی رائے قابل قدر ہے۔ پی ڈی ایم کے اجلاس میں اس پر غور کیا جائے گا۔ الیکشن کرانے کا حتمی فیصلہ حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔ خیبر پختونخوا کے تناظر میں ان کی رائے مناسب ہے۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی میں صوبوں سے کیے گئے وعدے پورے کیے جا رہے ہیں۔ بلوچستان میں امن کے لیے آج جوانوں نے قربانی دی۔ دہشت گردی کو جلد از جلد ختم کیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس جب زمان پارک گئی تو عمران خان نے کل ہمسائے کی دیوار پھلانگ کر دوڑ لگا دی تھی اس کے بعد آکر لمبی چوڑی تقریر کی۔ پولیس ٹیم وارنٹ لے کر لاہور گئی تو بہت ڈرامہ ہوا۔عمران خان بے شرم اور ڈھیٹ آدمی ہے۔ جن دن عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنا ہوا تو کردیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں