لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف

 لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف

راولپنڈی :لاہور قلندرز  نے   اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف دیا ہے۔  پی ایس ایل9 کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلیے 163 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔رسی وینڈر ڈوسن 64 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، انکی اننگز میں 4 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اختتامی لمحات میں ڈیوڈ ویسا نے ناقابلِ شکست 24 رنز بنائے۔ 

لاہور قلندرز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے اور اسے ابھی بھی ایونٹ میں اپنی پہلی جیت کی تلاش ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کو پلے آف میں اپنی جگہ پکی کرنے کےلیے جیت ضروری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں