Get Alerts

جنگ کا ساتواں روز: ایرانی پاسداران انقلاب کے کلسٹر بم سے لیس “خیبر شکن” میزائل کے ذریعے تل ابیب پر حملے

 جنگ کا ساتواں روز: ایرانی پاسداران انقلاب کے کلسٹر بم سے لیس “خیبر شکن” میزائل کے ذریعے تل ابیب پر حملے

تہران : مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے ساتویں روز ایرانی پاسداران انقلاب نے کلسٹر بم سے لیس “خیبر شکن” میزائل کے ذریعے تل ابیب پر حملہ کیا۔ ایران کے مطابق اس نے متعدد بیلسٹک اور کروز میزائلز کے ساتھ درجنوں ڈرونز بھی داغے، جبکہ اسرائیل نے بتایا کہ اس نے بعض ایرانی ڈرونز مار گرائے۔

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے 200 اہداف پر حملے کر کے بیلسٹک میزائل کے ذخائر اور 30 سے زائد بحری جہاز تباہ کر دیے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے بنکر بسٹر بموں کے ذریعے گہرائی میں دفن ایرانی میزائل لانچرز ختم کر دیے ہیں۔

اس دوران جاری تصادم میں ایران اور حلیف گروپس کے حملوں میں اسرائیل میں 11 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ امریکی فوجیوں میں 6 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں ایران اور لبنان میں بھی متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔ دیگر خلیجی ممالک میں بھی ہلاکتیں اور زخمی ہونے والے افراد رپورٹ ہوئے۔

ایرانی صدر نے قوم سے خطاب میں کہا کہ وہ شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے دکھ میں شریک ہیں اور علیحدگی پسند تحریکوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھیں گے۔ حوثی رہنما عبد الملک الحوثی نے بھی امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کی تیاری کا اعلان کیا۔

اقوام متحدہ نے تمام فریقین پر بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیا اور خطے میں توانائی، اشیائے خورد ونوش کی نقل و حرکت اور جوہری ہتھیار کے خطرے کے حوالے سے خبردار کیا۔

سعودی عرب نے اعلان کیا کہ ایران کے خلاف اپنی فضائی، بحری یا زمینی حدود استعمال نہیں کرے گا، جس پر ایران نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگز: