Get Alerts

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ، اقوام متحدہ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ، اقوام متحدہ

نیویارک : اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث اب تک 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران سے کم از کم 1 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ لبنان میں بھی کشیدگی کے دوران 84 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے، اور ان میں سے 30 ہزار سے زائد لوگ شام منتقل ہو چکے ہیں۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں جاری تنازعات انسانی بحران کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور لاکھوں افراد کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

ٹیگز: